208
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو دورہ سعودی عرب کی دعوت دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف برائے سیاسی امور محمد جمشیدی نے ٹویٹ کیا کہ سعودی عرب نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو ریاض آنے کی دعوت دی ہے۔
سعودی فرمانروا نے ایرانی صدر کو خط لکھا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کیا۔مشرق وسطیٰ کی سیاست میں اہم پیش رفت میں ایران اور سعودی عرب نے تعلقات کی بحالی پر اتفاق کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
سعودی عرب، ایران سفارتی تعلقات کی بحالی ، عالمی رہنماؤں کا خیر مقدم
محمد جمشیدی نے کہا کہ شاہ سلمان نے ایران سعودی اقتصادی اور علاقائی تعاون کو مضبوط کیا۔انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر رئیسی نے سعودی فرمانروا کی دعوت کا خیر مقدم کیا ہے اور ایران سے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے تیار رہے۔
مزید پڑھیں
ایران اور سعودی عرب کا تعلقات بحالی پر اتفاق ، چین نے ثالثی کرائی
واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب نے 10 مارچ کو دوطرفہ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات 2016 سے منقطع تھے تاہم رواں ماہ چین نے سفارتی تعلقات کی بحالی میں اہم ثالث کا کردار ادا کیا تھا۔