سعودی شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز انتقال کر گئے۔

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) شاہی عدالت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے ہیں۔

شاہی عدالت نے اعلان کیا کہ شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز آل سعود کی نماز جنازہ کل بروز بدھ ظہر کی نماز کے بعد ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ گرینڈ مسجد میں ادا کی جائے گی۔شاہی خاندان نے مرحوم کے لیے رحمت، مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔واضح رہے کہ شہزادہ محمد بن فہد سعودی عرب کے سابق بادشاہ مرحوم فہد بن عبدالعزیز کے صاحبزادے تھے۔ وہ سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے گورنر بھی رہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا۔ شہزادہ محمد بن فہد کی سعودی عرب کے لیے شاندار خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیراعظم نے سعودی شاہی خاندان کے ارکان اور سعودی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے پاکستانی عوام کی جانب سے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور محمد بن سلمان سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔