اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کارواں ماہ پاکستان کا دورہ متوقع ہے
ذرائع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے پیٹرولیم کے متعدد معاہدوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جس پر ان کے دورے کے دوران دستخط کیے جائیں گے۔
حکومت ایک ممکنہ معاہدے پر بھی اعتماد کر رہی ہے جس کے تحت گوادر میں جدید ترین ریفائنری کے قیام کے لیے سعودی عرب کی جانب سے مالی معاونت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
10 بلین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی اس ریفائنری کے لیے چین بھی مالی معاونت کرے گا
ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر چینی کمپنیاں منصوبے کی تکمیل کے بعد ریفائنری کا آپریشن چلائیں گی۔
تاہم ذرائع نے مزید کہا کہ اب تک معاملات ٹھیک لگ رہے ہیں لیکن سیاسی شور و غل میں اضافہ ولی عہد کے دورے کو متاثر کر سکتا ہے۔