سا بق امریکی صدر جوبائیڈن پروسٹیٹ کینسر کے مرض میں مبتلا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سابق امریکی صدر کینسر کے مرض میں مبتلا ، 82 سالہ جو بائیڈن کو پروسٹیٹ کینسر کی “جارحانہ” شکل کی تشخیص ہوئی جو ہڈیوں تک پھیل چکی ہے۔

بائیڈن کے دفتر کے مطابق، سابق صدر اور ان کا خاندان ڈاکٹروں کے ساتھ علاج کے اختیارات کا جائزہ لے رہے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ میلانیا اور مجھے جو بائیڈن کے کینسر کی تشخیص کے بارے میں سن کر دکھ ہوا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے جل بائیڈن اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جو بائیڈن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

پروسٹیٹ کینسر کیا ہے ؟
واضح رہے کہ پروسٹیٹ کینسر ایک عام کینسر ہے جو مردوں میں پایا جاتا ہے جو پروسٹیٹ غدود میں پیدا ہوتا ہے۔پروسٹیٹ ایک چھوٹا سا غدود ہے جو مردانہ تولیدی نظام کا حصہ ہے۔پروسٹیٹ ایک چھوٹا سا غدود ( gland) ہے جو مردوں کے جسم میں پایا جاتا ہے۔ یہ مثانے کے نیچے واقع ہوتا ہے اور اس کا کام پیشاب کی نالی ( یوریترا) کے ذریعے پیشاب اور منی کو خارج کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ پروسٹیٹ gland کا حجم عمر کے ساتھ بڑھ سکتا ہے، اور بعض اوقات اس میں سوجن یا دیگر مسائل پیدا ہوسکتے ہیں جنہیں پروسٹیٹ کی بیماریوں کے طور پر جانا جاتا ہے، جیسے پروسٹیٹ کا سرطان یا پروسٹیٹ کی بڑائی (Prostatic Hyperplasia)۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com