6
اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کے غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم 15 اور 16 فروری کو آسٹریلیا کے شہر ویانا جائیں گے، جہاں وہ آسٹرین قیادت سے ملاقاتیں اور بات چیت کریں گے۔
ویانا کے دورے کے بعد وزیراعظم دو روز کے نجی دورے کے لیے لندن جائیں گے اور وہاں مختصر قیام کے بعد 18 فروری کو واشنگٹن روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم 19 فروری کو واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کی نشست میں شرکت کریں گے جبکہ 20 فروری کو امریکی صدر سے دوطرفہ ملاقات ہونے کا امکان ہے۔
وزیراعظم کے ساتھ اعلیٰ حکام اور مختلف شعبوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد بھی سفر کرے گا تاکہ تمام ملاقاتوں اور اجلاسوں میں معاونت فراہم کی جا سکے۔