خانہ کعبہ کی حدود حطیم میں نوافل ادائیگی کیلئے اوقات مقرر

 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کی حدود حطیم میں نوافل کی ادائیگی کے لیے وقت مقرر کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حطیم میں مردوں کے لیے صبح 8 بجے سے   11 بجے تک کا وقت ہوگا، خواتین کے لیے رات 8 بجے سے صبح 2 بجے تک کا وقت مختص کیا گیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ داخلہ مغربی دروازے سے ہوگا اور اجازت نامے کا دورانیہ 10 منٹ ہوگا۔ حطیم  میں نفل کی ادائیگی کے اوقات کا مقصد رش کو کنٹرول کرنا ہے۔واضح رہے کہ حجر اسماعیل یا حطیم بیت اللہ کا حصہ ہیں، بہت سی احادیث اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ اس کے احاطے میں نماز خانہ کعبہ کے اندر نماز پڑھنے کے مترادف ہے۔

مکہ مکرمہ کے چاروں طرف کچھ دور تک کی  زمین حرم کہلاتی ہے،اس کی حدود پر موجودہ زمانے میں نشانات بھی لگے ہوئے ہیں۔جدہ کی طرف مکہ مکرمہ سے دس میل کے فاصلے پر شمیسی تک،مدینہ کی جانب مکہ سے تین میل کے فاصلے پر تنعیم تک، یمن کی جہت میں سات میل کی مسافت پر اضاءۃ لبن تک، عراق کی سمت سات میل کی، جعرانہ کی طرف نو میل اور طائف کی طرف عرفہ تک سات میل کے فاصلے تک حدود حرم ہے۔اس حدود کے اندر جس جگہ بھی نماز ادا کی جائے گی اس پر ایک لاکھ نمازوں کا ثواب ملے گا۔ البتہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے پر اجر و ثواب میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca