اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت میں جاری سموگ کے باعث سرکاری اور نجی سکول ہفتے میں تین دن بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔
لاہو ر دنیا کے آلودہ ترین شہر کی روزانہ کی درجہ بندی میں سرفہرست ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے اپنے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ ضلع لاہور کے تمام نجی اور سرکاری سکول ہر جمعہ اور ہفتہ کو بند رہیں گے، اس کے علاوہ اتوار کو ہفتہ وار تعطیل بھی اگلے احکامات تک ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں ۔۔ؒخطرناک آلودگی ، سکول بند کردئیے گئے
چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور اور متعلقہ سربراہان سکولوں کی بندش کے دوران طلباء میں ہوم ورک کی تقسیم کا انتظام کریں گے۔
اس سے قبل منگل کو لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو سکولوں کی بندش کا نوٹیفکیشن جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔
ہائی کورٹ نے لاہور میں سموگ کی صورتحال سے متعلق کیس کی سماعت کی جو دنیا کے آلودہ ترین شہر کی روزانہ کی درجہ بندی میں سرفہرست ہے۔
دھند کے باعث موٹر ویز بند، بس الٹنے سے آٹھ افرادزخمی
عدالت نے حکومت کو اینٹوں کے بھٹوں اور کارخانوں کے حوالے سے اپنی پالیسی میں ترمیم کرنے کی بھی ہدایت کی تھی جو فضائی آلودگی میں اضافے کے ذمہ دار ہیں۔ جسٹس کریم نے زور دیا تھا کہ ایسی فیکٹریوں اور اینٹوں کے بھٹوں کو ماحولیات کے قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کرنے کے بجائے مسمار کیا جائے۔
پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند کا راج،
شدید سموگ میں دم گھٹنے والے مکینوں نے حکام سے کارروائی کی استدعا کی۔ حالیہ برسوں میں پاکستان میں فضائی آلودگی میں مزید اضافہ ہوا ہے، موسمی فصلوں سے نکلنے والا دھواں اور سردیوں کا سرد درجہ حرارت سموگ کے ٹھہرے ہوئے بادلوں میں شامل ہو جاتا ہے۔
ماہرین صحت نے لوگوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے جب کہ لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی بحران پر قابو پانے میں صوبائی حکومت کی نااہلی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔