اسکاٹ لینڈ، مسجد پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام، مجرم کو 10 سال قید

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( وی نیوز ) اسکاٹ لینڈ میں ایک 17 سالہ نوجوان کو گلاسگو کی ہائی کورٹ نے مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے پر 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ ملزم کو سزا پوری کرنے کے بعد مزید 8 سال تک سخت نگرانی میں رکھا جائے گا۔جج لارڈ آرتھرسن نے اپنے فیصلے میں ریمارکس دیئے کہ ملزم نے "انتہائی شیطانی اور خطرناک منصوبہ” بنایا تھا۔ قانونی تقاضوں کی وجہ سے نوجوان کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔عدالتی کارروائی میں انکشاف کیا گیا کہ ملزم 13 سال کی عمر سے سوشل میڈیا کے ذریعے شدت پسندی کا شکار تھا۔اس کے موبائل فون سے ہٹلر، مسولینی اور اینڈرس بریوک جیسے انتہا پسندوں کی فہرست بھی برآمد ہوئی تھی جنہوں نے ناروے میں دہشت گردانہ حملے کیے تھے۔
استغاثہ کا کہنا تھا کہ مشتبہ شخص نے مسجد پر حملہ کرنے کے بعد نمازیوں کو آگ لگانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے انہیں جنوری میں Inverclyde مسلم سینٹر کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔گرفتاری کے وقت اس کے قبضے سے ایک جرمن ساختہ ایئر پستول، گولیاں، کارتوس اور ایروسول کین برآمد ہوئی تھی۔ تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اس نے مسجد کے امام کو یہ باور کرانے کے لیے دھوکہ دیا تھا کہ وہ اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں، تاکہ مسجد تک آسانی سے رسائی حاصل کی جا سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔