پنجاب میں سینیٹ کی 12 نشستوں کے لیے 28 امیدوار میدان میں ہیں، 16 امیدواروں نے 7 عام نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، 2 خواتین نشستوں کے لیے 5 امیدوار، 2 ٹیکنوکریٹ نشستوں کے لیے 4 امیدوار، اور اقلیتی نشستوں کے لیے 3 امیدوار ہیں.
خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں کے لیے 42 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں، 7 جنرل نشستوں کے لیے 25 امیدوار، 2 ٹیکنوکریٹ نشستوں کے لیے 10، خواتین کی دو نشستوں کے لیے 7 امیدوار ہیں.
بلوچستان میں سینیٹ کی 11 نشستوں کے لیے 38 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں، بلوچستان میں سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں کے لیے 17 امیدوار، ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کے لیے 13، خواتین کی 2 نشستوں کے لیے 8 امیدوار الیکشن لڑیں گے.
سندھ میں سینیٹ کی 12 نشستوں کے لیے 35 امیدوار میدان میں ہیں، 21 امیدواروں نے 7 عام نشستوں کے لیے اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں، 2 ٹیکنوکریٹ نشستوں کے لیے 5 امیدوار، 2 خواتین نشستوں کے لیے 6 امیدوار، اقلیتی نشستوں کے لیے 3 امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے۔ اسلام آباد سینیٹ کی 2 نشستوں پر 4 امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے.
کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں 21 مارچ کو دائر کی جا سکتی ہیں. اپیل پر فیصلے ٹریبونل 25 مارچ تک جاری کرے گا.
99