118
حیدرآباد کے راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 12 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔کپتان بابر اعظم نے 15 گیندوں پر صرف 5 رنز بنائے۔ اور ایک بار پھر آف اسپنر کا شکار بنے جب کہ امام الحق 15 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔تاہم مڈل آرڈر بلے باز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہالینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کی دوسری تیز ترین ففٹی اسکور کی جو انہوں نے 32 گیندوں میں حاصل کی۔سعود شکیل نے چوتھی وکٹ کے لیے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے ساتھ 100 رنز کی شراکت بھی قائم کی