ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف خفیہ دستاویزات کا مقدمہ سماعت کے لیے مقرر

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) خفیہ دستاویز کیس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمے کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

بی بی سی کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف خفیہ دستاویزات رکھنے کے الزام میں مقدمے کی سماعت اگلے سال شروع ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار

یو ایس ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج ایلین کینن نے فیصلہ دیا کہ ٹرمپ کے خلاف خفیہ دستاویزات کے مقدمے کی سماعت 20 مئی 2024 کو فورٹ پیئرس، فلوریڈا میں دو ہفتے کے مقدمے کے ساتھ مقرر کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے تھے کہ کیس کی سماعت نومبر 2024 کے انتخابات کے بعد کی جائے جب کہ پراسیکیوٹر کا موقف تھا کہ کیس کی سماعت اسی سال ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں

امریکا میں نئی ​​تاریخ رقم ، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد

ایف بی آئی نے گزشتہ سال اگست میں فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ کی تلاشی کے دوران 11 ہزار سے زائد حساس دستاویزات قبضے میں لے لی تھیں۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد خفیہ سرکاری دستاویزات رکھنے اور محکمہ انصاف کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کے 37 الزامات کا سامنا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی تحائف چھپانے والوں میں شامل

خفیہ دستاویزات کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ پر بھی فرد جرم عائد کی گئی تھی جب کہ ٹرمپ کو گزشتہ ماہ میامی کے وفاقی کورٹ ہاؤس سے خفیہ دستاویزات کیس میں پیشی کے موقع پر گرفتار کیا گیا تھا تاہم انہیں کچھ عرصے بعد رہا کردیا گیا تھا۔سابق صدر نے ہمیشہ اپنی بے گناہی کو برقرار رکھا اور اس کیس کو اپنی انتخابی مہم کو تباہ کرنے کی کوشش قرار دیا۔انہوں نے خفیہ دستاویزات کیس میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سزا دینے کی کوشش الیکشن میں مداخلت ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com