اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز ) امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے خفیہ دستاویزات کی تلاش میں امریکی نائب صدر مائیک پینس کے گھر کی تلاشی لی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے تاحال اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ نائب صدر کے گھر کی تلاشی خفیہ دستاویزات کیس کی کڑی ہے۔
امریکی نائب صدر مائیک پینس کے وکیل کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی کی تازہ ترین کارروائی گزشتہ ماہ نائب صدر کے گھر سے ملنے والی کچھ خفیہ دستاویزات کی دریافت کے بعد کی گئی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر سے مزید خفیہ دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔
میڈیا کے مطابق مائیک پینس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے وقت امریکی نائب صدر گھر پر نہیں تھے تاہم تلاشی کے وقت ان کا پرائیویٹ اٹارنی وہاں موجود تھا۔
ایف بی آئی کی طرف سے مائیک پینس کے گھر کی تلاشی یکم فروری کو امریکی صدر جو بائیڈن کے ڈیلاویئر کے گھر کی تلاشی کے بعد ہے۔ امریکی صدر کے وکلا کا کہنا تھا کہ ایف بی آئی کو چار گھنٹے کی تلاشی کے دوران صدر کے گھر سے مزید کوئی دستاویزات نہیں ملی۔