جماعت اسلامی کے دھرنے کے پیش نظراسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)جماعت اسلامی کے دھرنے کے پیش نظر حکومت نے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ریڈ زون کو سیل کر دیا۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کے مہنگے ٹھیکوں، اوور بلنگ کے خلاف اسلام آباد ڈی چوک پر دھرنے کا اعلان کیا ہے جس میں شرکت کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔ .
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ دھرنے کے دوران شہر میں پرامن رہیں گے، شرکا ریلیف لیے بغیر واپس نہیں جائیں گے، حکومت دھرنے میں رکاوٹ نہ ڈالے، حالات خراب ہوئے تو ذمہ دار حکومت ہوگی
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے دھرنے کے پیش نظر ریڈ زون کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا ہے۔
ریڈ زون کو سیل کرنے کے لیے اسلام آباد کے نادرا چوک، سرینہ چوک، ایکسپریس چوک پر کنٹینرز رکھ دیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔۔
ادھر دھرنے کے پیش نظر پولیس نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے گھر پر چھاپہ، پولیس امیر العظیم کو گرفتار نہ کر سکی تاہم ان کے ڈرائیور شوکت محمود کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئی۔
جماعت اسلامی کو دھرنا دینے سے روکنے کے لیے پولیس نے امیر لاہور ضیاء الدین انصاری اور دیگر عہدیداروں کے گھروں پر چھاپے بھی مارے۔۔
اس موقع پر جماعت اسلامی کے سینئر رہنما امیر العظیم نے کہا کہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہیں، لاہور سمیت دیگر اضلاع میں پولیس کی بربریت جاری ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔