215
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی دارالحکومت میں مجالس اور جلوسوں پر پابندی عائد کر دی گئی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے دفعہ 144 کے تحت نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی دارالحکومت میں مجالس اور جلوسوں پر پابندی عائد کر دی گئی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے دفعہ 144 کے تحت نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے جلسے، جلوسوں پر مکمل پابندی ہوگی۔
اسلام آباد اور پنجاب میں فوج کی تعیناتی ختم کرنے کا فیصلہ
نوٹیفکیشن کے مطابق معاشرے کے بعض طبقات اسلام آباد کی حدود میں مجالس/جلوس سمیت غیر قانونی اجتماعات منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، موجودہ امن و امان اور سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسی غیر قانونی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنا ضروری ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ان خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد میں پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن دو ماہ کے لیے ہوگا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔