147
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی 14 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جس میں سلیمان شہباز اپنے وکیل امجد پرویز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وہ 2018 میں بیرون ملک گیا اور 2020 میں کیس ہوا اور منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کا کوئی نوٹس نہیں ملا
عدالت نے غیر حاضری میں ڈیکلریشن بھی جاری کیا، سیکیورٹی بانڈ منظور کیا گیا
دوران سماعت چیف جسٹس نے پوچھا کہ کس عدالت میں پیش ہوں گے؟ اس پر امجد پرویز نے کہا کہ سپیشل جج سنٹرل لاہور کی عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔
عدالت نے سلیمان شہباز کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے سلیمان شہباز کو 14 روز میں لاہور کی متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔