سکیورٹی خدشات،کیلگری سے اوٹاوا جانیوالی پرواز منسوخ

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پولیس کیلگری انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اوٹاوا جانے والی ویسٹ جیٹ کی پرواز سے متعلق خطرے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ویسٹ جیٹ نے تصدیق کی کہ فلائٹ 610 سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی، جس کی مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے۔معلومات کے مطابق، اوٹاوا جانے والی پرواز 610 کو ابتدائی طور پر گیٹ 22 سے صبح 10:45 پر روانہ ہونا تھا لیکن سیکورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دیا گیا۔ پولیس افسران اور گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد صبح ساڑھے دس بجے کے قریب ہوائی اڈے پر تفتیش کے لیے دیکھی گئی۔ہوائی اڈے کے حکام نے کہا کہ اگرچہ خطرہ کم ہے، لیکن ہم ہر ایک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری حفاظتی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔ اتھارٹی نے کہا کہ دیگر مسافروں پر اس کا اثر کم سے کم تھا اور اس واقعے کی وجہ سے کوئی دوسری پروازیں تاخیر کا شکار نہیں ہوئیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔