اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی قرارداد کی منظوری دے دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کی۔ قرارداد کے مسودے کی منظوری صدر جو بائیڈن نے دی۔
سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد کی حمایت میں 14 ووٹ پڑے جب کہ ووٹنگ کے دوران روس نے ووٹ نہیں ڈالا۔ قرار داد کے مطابق اسرائیل نے امریکی تجویز پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جبکہ حماس سے کہا گیا ہے کہ وہ اس قرارداد کو قبول کریں اور دونوں فریقین سے کہا گیا ہے کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے اس پر عملدرآمد کریں۔ اس دوران جنگ بندی برقرار رہے گی۔