129
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مردان کے جنرل علاقے کاٹلنگ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، جس میں دہشت گردوں کا سرغنہ فیصل مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں مطلوب تھا، دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
دوسری جانب پارا چنار میں بھی دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ ہوئی، فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک غیرت خان شہید ہوگئے۔