اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی کوئی مذہبی یا نظریاتی وابستگی نہیں، سکیورٹی فورسز کی توجہ صرف انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کور ہیڈ کوارٹرز میں کراچی پولیس آفس (کے پی او) واقعے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ علاوہ ازیں آرمی چیف نے کراچی پولیس آفس کا دورہ کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ کوئی بھی قوم ایسے چیلنجز پر اکیلے اقدامات سے قابو نہیں پا سکتی، باہمی اعتماد، عوامی مرضی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستانیوں نے ہمیشہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کو شکست دی ہے، ہم مل کر اس خطرے پر قابو پالیں گے۔
وزیراعلیٰ اور آرمی چیف نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کا بھی دورہ کیا اور پولیس اور پاکستان رینجرز سندھ کے زخمی جوانوں سے ملاقات کی