سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 خوارج ہلاک،میجر اور سپاہی شہید

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کر کے 6 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم شامل ہیں، 29 سالہ میجر حمزہ اسرار کا تعلق راولپنڈی اور 26 سالہ سپاہی محمد نعیم کا تعلق نصیر آباد سے تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ دیگر خوارج کے خاتمے کیلئے علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 6 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا اور کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم کو خراجِ عقیدت پیش کیا، انہوں نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی اور صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
آصف زرداری نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی، دہشتگرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 6 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ خارجیوں کیخلاف کارروائی میں میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا
انہوں نے شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا بھی کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ قوم کے بیٹوں کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملائیں گے، حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے متحرک ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید جوانوں کو خراج عقیدت
درین اثناء وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ شہید میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم نے وطن کے امن کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں، جوانوں کی بہادری پر فخر ہے، قوم کے بہادر سپوت وطن پر قربان ہو کر ہمیشہ کیلئے امر ہوگئے، شہید میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم کی عظیم قربانی کو قوم سلام پیش کرتی ہے، شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا