11
اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)اورکزئی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے 19 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، جب کہ وطن کے دفاع میں 9 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے فورسز پر شدید فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف، میجر طیّب راحت سمیت 9 بہادر اہلکار شہید ہوئے۔
آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور جدید مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ شہداء کی قربانیاں پاکستان میں امن و استحکام کی مضبوط ضمانت ہیں۔