سیکورٹی فورسز نے مہمند میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خارجی دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا،4ہلاک

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سیکورٹی فورسز نے مہمند میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خارجی دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں نے 6 ستمبر کو مہمند میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4خوارجی خودکش حملہ آور مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے چوکس اور پرعزم ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مہمند میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے اندھیرے میں حملہ کرنے والے بزدل دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔