لانگ مارچ کی اجازت دینے کیلئے پی ٹی آئی سے مالی ضمانت طلب

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لانگ مارچ کی اجازت -آئی جی اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج اور لانگ مارچ سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کراتے ہوئے پی ٹی آئی سے مالی ضمانتیں طلب کرنے کی سفارش کر دی۔

ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی تفصیلی رپورٹ میں آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ مارچ کے دوران معاہدے کی خلاف ورزی کی اور علی امین گنڈا پور اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنما ئوں کے اشتعال انگیز بیانات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے وزیر داخلہ کو دھمکی دی جبکہ شیخ رشید اور فیصل واوڈا کہہ چکے ہیں کہ لانگ مارچ خونی ہوسکتا ہے حتی کہ خود چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتراف کیا کہ ان کے کچھ لوگ مسلح ہیں۔
آئی جی اسلام آباد کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ ایئرپورٹ جانے والی سڑکوں پر وفاقی ادارے کے اہلکار تعینات کیے جائیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر پی ٹی آئی مطلوبہ ضمانت دے تو کنٹینرز لگا کر سڑکیں بلاک کرنے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca