سہواگ نے انضمام الحق کو اپنے دور میں ایشیاء کا بہترین مڈل آرڈربلے باز قرار دیا 

اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز ) سابق بھارتی اوپننگ بلے باز وریندر سہواگ نے پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کو اپنے دور میں ایشیا کا بہترین مڈل آرڈر بلے باز قرار دیا۔

انٹرویو دیتے ہوئے وریندر سہواگ نے پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انضمام بھائی بہت اچھے ہیں، سچن ٹنڈولکر کے بارے میں ہر کوئی بات کرتا ہے لیکن میں انضمام الحق کو ایشیا کا سب سے بڑا مڈل آرڈر بلے باز سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ٹنڈولکر کو بلے بازوں کی فہرست میں شمار نہیں کرتے کیونکہ وہ اس فہرست میں بہت اوپر ہیں، اب پاکستان، بھارت، سری لنکا اور دیگر ایشیائی ممالک کے تمام مڈل آرڈر بلے باز ان میں شامل ہیں۔ انصمام الحق سے بہتر کوئی بلے باز نہیں۔

سابق بھارتی بلے باز کا کہنا تھا کہ 2003-04 میں فی اوور 8 رنز کی اوسط مانگتے تھے، فکر نہ کریں، ہم آرام سے بنائیں گے، دیگر ٹیمیں اور کھلاڑی 10 اوورز میں 80 رنز بنانے سے گھبرا جاتے تھے۔ لیکن وہ الحق) کہتے تھے کہ بن جائیں گے، فکر نہ کریں۔واضح رہے کہ انضمام الحق نے 120 ٹیسٹ اور 378 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے ٹیسٹ میں 49.60 کی اوسط سے 8830 اور ون ڈے میں 39.52 کی اوسط سے 11739 رنز بنائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com