اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت کے دوران کچھ چینلز پر شور تھا کہ میں نے مہنگائی کردی وہ چینلز اب خاموش ہیں، وہ کچھ نہیں کہہ رہے۔
عمران خان نے کہا کہ اب ان چینلز کے پاس ایک گھڑی ہے، یہ میری ذاتی گھڑی ہے، اسے بیچنا یا نہ بیچنا میری مرضی ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ گھڑی پر اتنا شور مچا ہواہے
سابق وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی الیکشن ہوں گے تحریک انصاف جیتے گی
۔ جب تک یہ حکومت رہے گی ملک میں سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔
جب تک سیاسی استحکام نہیں ہوگا ملک میں معاشی استحکام نہیں آسکتا۔ انتخابات ہی ملک کو معاشی بحران سے نکال سکتے ہیں۔
مہنگی گھڑیو ں پر عمران خان، نواز شریف سمیت کتنے لیڈر مشکل میں آئے ؟؟
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میں اسٹیبلشمنٹ اور تمام طبقات سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ انہیں اس بات کی فکر نہیں کہ پاکستان کہاں جا رہا ہے؟
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ انہیں ملک کے طاقتوروں نے این آر او 2 دیا۔ اب سلیمان شہباز بھی ڈرائی کلین ہوں گے۔
عمران خان نے پرویز الہٰی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پوزیشن مختلف ہو سکتی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ تھوڑ ا آگے جاکر اسمبلی توڑی جائے
یہ صرف اس لیے کہہ رہے ہیں کہ اگر نگران حکومت الیکشن کمیشن نے بنا نی ہے تو الیکشن کمشنر ان کا آدمی ہے۔ اس نے اپنے لوگوں کو لا کر اپنے آئی جی کو بٹھانا ہے اور پھر ہم پر ظلم کرنا ہے۔ ا ن کی یہ بات درست ہے۔ لیکن انہوں نے مجھے پورا اختیار دیا ہے کہ میں جب بھی اسمبلی تحلیل کرنا چاہوں وہ میرےساتھ کھڑے ہونگے