غزہ کیلئے آواز بلند کرنے پر سینیٹرمشتاق اور انکی اہلیہ کو گرفتار کرلیا گیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)غزہ بچاؤ مہم کے روح رواں اور سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اہلیہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے ایکسپریس چوک پر احتجاج کا اعلان کیا گیا، مظاہرین جب احتجاجی مقام پر پہنچے تو پولیس نے انہیں منتشر ہونے کی ہدایت کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کی وجہ سے کسی جماعت یا گروہ کو احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔ جب مظاہرین منتشر نہ ہوئے تو پولیس کی بھاری نفری، قیدی وین اور خواتین اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔
اس کے بعد پولیس نے کارروائی کی اور تمام مظاہرین، سینیٹر مشتاق اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے بکتر بند گاڑی میں تھانے لے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کی گئی ہیں۔
پولیس نے مظاہرین کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے سڑک پر کنٹینر لگا کر سڑکیں بھی بند کر دیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔