پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس 48 گھنٹے میں بھجوائیں، نواز شریف کی حکومت کوہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکمران اتحاد کے رہنماؤں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے اتحادی جماعتوں کو ہدایت کی کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس سپریم کورٹ بھجوایا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ سپریم کورٹ سے درخواست کی جائے کہ اس ریفرنس کی سماعت فل کورٹ کرے

نواز شریف نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے پر عدم استحکام پیدا کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، سی پیک اور کشمیر ڈیل کے رول بیک میں عمران خان بھی براہ راست ملوث ہیں۔

اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ مخلوط حکومت کو اب کارکردگی دکھانا ہوگی، حکومت کو ہر صورت مہنگائی پر قابو پانا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اتحادی جماعتیں ملک بھر میں تحریک انصاف کے خلاف جلسے کریں گی
جے یو آئی پشاور میں جلسہ کرے گی، پختونخوا میپ اور بی این پی مینگل کوئٹہ میں، مسلم لیگ ن لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں جلسے کرے گی۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca