فیس بک میسنجر پر میسجز کرنا اب ناممکن ہو گا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) میٹا صارفین 2016 سے اینڈرائیڈ میسجنگ ایپ میسنجر کو بطور ایس ایم ایس ایپ استعمال کر رہے ہیں تاہم اب یہ فیچر اگلے ماہ سے مرحلہ وار ختم کیا جا رہا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایم ایس یا ایم ایم ایس میسجز کے لیے میسنجر استعمال کرنے والے صارفین کو میٹا کی جانب سے شائع ہونے والے ایک آرٹیکل کے ذریعے اس تبدیلی سے آگاہ کیا گیا، جس کے بعد صارفین گوگل یا سام سنگ۔ میسجنگ ایپ کو استعمال کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔

آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ 28 ستمبر 2023 کو میسنجر ایپ اپ ڈیٹ کے بعد صارفین میسج بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے میسنجر کا استعمال نہیں کر سکیں گے۔اعلان کے مطابق میٹا صارفین کے فون کی ڈیفالٹ میسجنگ ایپ پر پیغامات بھیجے گا۔ صارفین اپنے فون کی سیٹنگز میں جا کر آسانی سے میسنجر ایپ کا آپشن تبدیل کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ فیس بک میسنجر نے سب سے پہلے ایس ایم ایس کا فیچر 2012 میں متعارف کرایا تھا لیکن اسے 2013 میں معطل کر دیا گیا تھا تاہم اسے 2016 میں پرپل اور بلیو تھیمز کا استعمال کرتے ہوئے بحال کر دیا گیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا