اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایک بڑے قومی اخبار کے ایڈیٹر طاہر نجمی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔طاہر نجمی کراچی پریس کلب اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔ مرحوم طاہر نجمی صحافی گروپ گرین پینل کے سربراہ تھے۔
طاہر نجمی مرحوم صدر اور آرمی چیف ضیا الحق کے خلاف صحافیوں کی تحریک میں بھی شامل تھے۔ تحریک کے دوران طاہر نجمی کو گرفتار کر کے سکھر جیل میں رکھا گیا۔
ان کی نماز جنازہ جامع مسجد ابوبکر بحریہ ٹان میں بعد نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی گئی
ان کے انتقال پر صدر، وزیراعظم، گورنر سندھ، وزیراعلی سندھ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے طاہر نجمی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طاہر نجمی صحافت کی دنیا کا ایک قابل اعتماد نام تھے۔ وزیراعلی سندھ نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک اصول پسند اور مخلص صحافی تھے۔ طاہر نجمی نے ساری زندگی آزادی اظہار کے لیے جدوجہد کی۔