اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کے 37 الزامات کا سامنا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو جوہری پروگرام سے متعلق معلومات کے غیر قانونی حصول، جاسوسی، خفیہ دستاویزات کی غلط ہینڈلنگ اور دیگر الزامات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
امریکا میں نئی تاریخ رقم ، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد
49 صفحات پر مشتمل فرد جرم کی سنسنی خیز تفصیلات سامنے آگئیں، مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر قبضے میں لی گئی دستاویز میں ایٹمی پروگرام، حملوں کی منصوبہ بندی سے متعلق معلومات بھی تھیں۔ ان فائلوں میں فوجی حملے کی صورت میں امریکہ کی کمزوریوں کے بارے میں بھی اہم معلومات موجود تھیں۔اگر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تمام الزامات ثابت ہو گئے تو انہیں مجموعی طور پر 100 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی تحائف چھپانے والوں میں شامل
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسری بار فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔سابق امریکی صدر ٹرمپ پر گزشتہ روز خفیہ دستاویزات کیس میں دوبارہ فرد جرم عائد کر دی گئی۔پراسیکیوٹر جیک اسمتھ کا کہنا ہے کہ قانون کے تحت سب برابر ہیں، ٹرمپ دستاویزات کیس کی جلد سماعت ہونی چاہیے۔۔