7 ستمبر 1965 پاک فضائیہ کی تاریخ کا روشن باب ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 7 ستمبر 1965 پاک فضائیہ کی تاریخ کا روشن باب ہے۔یوم فضائیہ پر اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ ہم پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہیں، آج کا دن پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ وارانہ مہارت اور لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر 1965 پاک فضائیہ کی تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔ پاک فضائیہ کے شاہین صفت پائلٹ ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ میں ایک منٹ میں 5 بھارتی طیارے تباہ کر کے ریکارڈ بنایا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ کا ناقابل فراموش کردار دفاعی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔