کینیا میں سیریل کلر گرفتار،42 خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کینیا کی پولیس کے مطابق سیریل کلر کو دارالحکومت نیروبی میں ایک ڈمپنگ سائٹ سے لاشیں ملنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نو خواتین کے بہیمانہ قتل میں ملوث ہے جن کی مسخ شدہ لاشیں ڈمپنگ سائٹ سے ملی تھیں۔پولیس کے مطابق 33 سالہ جماسی خالصیہ نے 2022 سے اب تک اپنی اہلیہ سمیت 42 خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے گھر سے اہم شواہد ملے ہیں جن میں 10 موبائل فون، 1 لیپ ٹاپ، چادر، شناختی کارڈ اور خواتین کے کپڑے شامل ہیں۔ملزم کے گھر سے ایک چاقو بھی برآمد ہوا ہے جسے قتل کا ہتھیار سمجھا جاتا ہے، اس کے علاوہ ملزم کے گھر سے 9 بوریاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔جمعے کو دارالحکومت نیروبی سے خواتین کی مسخ شدہ لاشیں ملنے کے بعد کینیا میں سوگ کی کیفیت ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔