164
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ترکی کے مشرقی صوبہ آگری میں پیر کو ایک مسافر بس سے ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔
ترک صدر طیب اردگان نے اعلان کیا کہ "بس ٹرک سے ٹکرانے اور آگ لگنے سے ہمارے سات شہری جاں بحق ہو گئے
جائے وقوعہ سے سیاہ دھواں اٹھ رہا تھا اور مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر شدید جھلس گئے تھے۔
وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ "بڑی تعداد میں ٹیمیں جائے حادثہ پر بھیج دی گئی ہیں، اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔”
ایگری صوبہ ترکی کی آرمینیا اور ایران کی سرحدوں پر واقع ہے۔