ملتان ، ہسپتال کی چھت سے متعدد لاشیں برآمد،تحقیقات

 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ملتان میں نشتر ہسپتال کے مردہ خانے کی چھت سے جمعہ کو متعدد نامعلوم اور بوسیدہ لاشیں ملی تھیں جس کے بعد حکومت نے واقعے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا۔

لاشیں ملنے اور ویڈیوز اور تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر ہونے کے بعد پنجاب حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

علاوہ ازیں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے واقعے کی انکوائری کے لیے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

13 اکتوبر 2022 کو ایک خط بھی ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو بھیجا گیا تھا، جس میں تین دن میں تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کی گئی تھی۔

وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے لاوارث لاشوں کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca