لیڈز میں فسادات، متعدد افراد گرفتار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مظاہرین نے ڈبل ڈیکر بس کو آگ لگا دی، پولیس کی گاڑی الٹ دی اور پولیس پر اشیاء پھینک دیں، جب کہ واقعات میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی ،لیڈز شہر میں فسادات میں ملوث کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 2 روز قبل لیڈز میں ایک مقامی تنظیم اور بچوں کے درمیان جھگڑے کے بعد پولیس اور سماجی نگہداشت کے اہلکار وہاں پہنچے اور بچوں سمیت دیگر افراد کو حراست میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا جس کے بعد فسادات شروع ہو گئے ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حکام نے ایک خاندان کے بچوں کو سماجی نگہداشت میں منتقل کیا جس سے ہنگامہ برپا ہوا لیکن بعد میں تصدیق کی کہ یہ خاندانی معاملہ تھا۔رپورٹ کے مطابق ہیری ہلز میں جمع ہونے والے مظاہرین نے ڈبل ڈیکر بس کو آگ لگا دی، پولیس کی گاڑی الٹ دی اور پولیس پر اشیاء پھینک دیں تاہم اب تک ان واقعات میں کوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا. اطلاع نہیں۔برطانوی وزیر اعظم سر کیر سٹارمر نے فسادات کی مذمت کی ہے جبکہ ہوم سیکرٹری یوویٹ کوپر نے کہا ہے کہ فسادیوں سے قانون کی پوری طاقت سے نمٹا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔