کابل،فوجی ہوائی اڈے کے باہر  دھما کہ،متعدد افراد جاں بحق 

  اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )   افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ملٹری

ایئرپورٹ کے باہر زوردار دھماکے کے نتیجے میں متعدد افرادا جاں بحق

اور زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے دھماکے کی تصدیق کی

تاہم اس کی  نوعیت کے بارے میں نہیں بتایا۔ عبدالنفی ٹھاکر نے کہا کہ کابل ملٹری ایئرپورٹ کے

باہر ہونے والے دھماکے میں ہمارے کئی بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی

ریسکیو ادارے اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر علاقے کو سیل کردیا

جب کہ تمام راستے بند کردیے گئے۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ صبح 8 بجے کے قریب ایئرپورٹ کمپلیکس کے

سخت حفاظتی حصار میں ملٹری ایریا میں ہوا۔امدادی کارکنوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے

متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔ ابھی تک کسی تنظیم نے

دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ داعش نے حال ہی میں افغانستان میں کئی حملے

کیے ہیں جن میں پاکستانی اور روسی سفارت خانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جب کہ سابق افغان وزیر اعظم کے

دفتر پر بھی حملہ کیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca