اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے مختلف مقامات پر موٹر ویز بند کر دی گئی ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے.
موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق M2 لاہور سے فاروق آباد، M3 فیض پور سے جڑانوالہ تک ٹریفک کے لیے بند ہے.
M4 فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک بند ہے، لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی شدید دھند کی وجہ سے تمام ٹریفک کے لیے بند ہے.
موٹر وے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر کو دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہیے، سفر کے دوران اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنا چاہیے اور فوگ لائٹس کے استعمال کو یقینی بنانا چاہیے.
دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی بوندا باندی کی وجہ سے موسم سرد ہو گیا.
کھاریا ں اور اس کے گردونواح میں ہلکی بارش نے سردی کی شدت میں بھی اضافہ کیا ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخواہ کے مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے.
محکمہ موسمیات نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے، وادی نیلم میں برف باری نے ہر منظر کو خوبصورت بنا دیا ہے.
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خشک سردیوں کا طویل دور جلدختم ہونے کا امکان ہے.
245