اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ترکی اور شام میں شدید زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں گر گئیں ، کئی کو شدید نقصان پہنچا ، 162 افراد جاں بحق ،امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.8 تھی
ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے، جھٹکوں کے باعث لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔زلزلے کا مرکز ترکی کے جنوب میں واقع صوبے غازیانتپ کے علاقے نردگی میں تھا
زلزلے کی گہرائی 17.9 کلومیٹر تھی۔ قبرص، یونان، اردن اور لبنان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق 162 جب کہ متعدد افراد زخمی اور درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق شام میں بھی زلزلے نے تباہی مچا دی ہے جہاں عمارتیں گرنے سے متعدد افرادزخمی ہو گئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس
وزیراعظم شہباز شریف نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر ترکی کی حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں ترکی کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، پاکستان اپنے بھائی عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا، ترکی نے ہمیشہ ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں