روس کے قریب شدید زلزلہ،شدت 8.7 ریکارڈ،سونامی کی وارننگ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )روس کے علاقے کامچٹکا کے قریب سمندر میں آج صبح 8.7 شدت کا طاقتور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا

جس کے بعد جاپان، روس، الاسکا، ہوائی اور بحرالکاہل کے مختلف علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 25 منٹ پر آیا۔ ابتدائی طور پر اس کی شدت 8.0 بتائی گئی تھی جسے بعد میں بڑھا کر 8.7 کر دیا گیا۔
زلزلہ جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو سے تقریباً 250 کلومیٹر دور سمندر میں 19.3 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔جاپانی حکام نے ابتدائی طور پر 1 میٹر بلند سونامی کی پیش گوئی کی تھی لیکن بعد میں 3 میٹر اونچی لہروں کی نشاندہی کے لیے وارننگ کو اپ ڈیٹ کر دیا۔چیف کیبنٹ سیکرٹری یوشیماسا حیاشی نے شہریوں کو خبردار کیا کہ متاثرہ ساحلی علاقوں کے مکین فوری طور پر محفوظ مقامات یا اونچی جگہ پر چلے جائیں کیونکہ دوسری اور تیسری سونامی لہریں پہلی سے زیادہ خطرناک ہو سکتی ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق اس زلزلے سے بحرالکاہل کے دیگر علاقوں میں بھی سونامی کی شدید لہریں پیدا ہو سکتی ہیں جو اگلے تین گھنٹوں میں جاپان، روس اور ہوائی کے ساحلی علاقوں تک پہنچ سکتی ہیں۔نیشنل ویدر سروس کے پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے بھی ہوائی کے لیے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلزلے سے پیدا ہونے والی لہریں ہوائی کے تمام جزائر کو متاثر کر سکتی ہیں۔الاسکا کے نیشنل سونامی وارننگ سینٹر نے بھی اپنی وارننگ جاری کی ہے، جس میں ایلیوٹین جزائر، کیلیفورنیا، اوریگون، واشنگٹن اور الاسکا کے ساحلی علاقوں کے لیے ممکنہ خطرے کی نشاندہی کی گئی ہے۔جاپانی حکومت نے صورتحال پر نظر رکھنے اور بروقت جواب دینے کے لیے ایک ہنگامی ٹاسک فورس قائم کی ہے۔

ماہرین ارضیات کے مطابق چونکہ زلزلے کا مرکز سطح کے نسبتاً قریب تھا اس لیے سونامی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔یاد رہے کہ رواں ماہ جولائی کے آغاز میں روس کے علاقے کامچٹکا کے قریب سمندر میں پانچ زلزلے آئے تھے جن میں سب سے بڑے زلزلے کی شدت 7.4 تھی۔ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر موجودہ زلزلے کی شدت اور لہروں کی طاقت 1952 کی سطح تک پہنچ گئی تو ہوائی سمیت دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصان ہو سکتا ہے۔

 

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔