اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) ایران میں جاری گرمی کی لہر کے باعث آج سرکاری ادارے اور بینک بند رہیں گے۔ ایران میں کئی روز سے شدید گرمی کی لہر جاری ہے، کئی صوبوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔ گزشتہ 2 روز میں گرمی کے باعث 225 افراد اسپتالوں میں داخل ہوئے۔ایران میں ہفتہ وار تعطیل جمعہ کو ہوتی ہے تاہم ملک میں جاری گرمی کی لہر کے باعث سرکاری دفاتر اور بینکوں میں اتوار کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایمرجنسی سروسز اتوار کو بھی کام کرتی رہیں گی۔ گرمی کی وجہ سے اور توانائی کی بچت کے لیے ہفتے کے روز کام کے اوقات آدھے کر دیے گئے۔دوسری جانب شدید گرمی کی لہر سے بچنے کے لیے شہریوں کو صبح سے شام 5 بجے تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
38