اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانیہ میں شدید اور طوفان کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ، ریڈ وارننگ جاری کر دی گئی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات نے برطانیہ میں شدید طوفان اور بارش کی وجہ سے ریڈ وارننگ جاری کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کچھ علاقوں میں طوفانی ہوائیں 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلی گئیں جس سے زندگی بری طرح متاثر ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے مختلف ہوائی اڈوں سے پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں جبکہ ریلوے کا شیڈول متاثر ہوا اور کئی شہروں میں فٹ بال میچز منسوخ کر دیے گئے۔اطلاعات کے مطابق ساؤتھ ویلز سمیت ویسٹ مڈلینڈز میں 55،000 گھر بجلی سے محروم ہیں اور متاثرہ علاقوں کی انتظامیہ نے لوگوں کو گھر کے اندر رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔