اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )امریکہ میں شدید طوفان نے تباہی مچا دی ، امریکی ریاستوں کینٹکی اور میسوری میں 21 افراد ہلاک ، متعدد زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں
امریکہ اور برطانیہ میں برفانی طوفان،نظام زندگی درہم برہم،ہزاراوں افراد بجلی سے محروم
رپورٹ کے مطابق شدید طوفان سے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، درخت اکھڑ گئے اور درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بگولوں اور شدید طوفانوں کی وجہ سے لکڑی کے مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے، 5000 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور 300،000 سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہو گئے۔. جس سے زندگی کی روزمرہ سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔ مقامی حکام اور امدادی ادارے فوری طور پر ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں مصروف ہیں تاکہ متاثرہ افراد کی مدد کی جا سکے اور نقصان کا اندازہ لگایا جا سکے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی موسمی حالات ناسازہ رہنے کا امکان ہے، اور لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکام نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہیں۔ یہ طوفان امریکہ کے وسطی اور جنوبی ریاستوں میں موسمی تبدیلیوں اور موسمیاتی حالات کی شدت کا مظہر ہے، جو موسمی انتباہات اور حفاظتی اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔