52
نوٹیفکیشن کے مطابق طلباء، اساتذہ اور دیگر کلاسوں کے ملازمین کو ماسک اور گرم کپڑے پہننے چاہئیں اور بیمار بچہ اس وقت تک اسکول نہیں آئے گا جب تک کہ وہ مکمل طور پر صحت مند نہ ہو۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یونیفارم کے علاوہ کوئی بھی گرم لباس پہننے کی اجازت ہوگی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسمبلی اور تمام آؤٹ ڈور سرگرمیاں 31 جنوری تک بند رہیں گی، 19 جنوری تک کوئی امتحان نہیں لیا جائے گا۔دوسری جانب نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے مطابق ہر 10 میں سے 8 بچے نمونیا میں مبتلا ہیں، انہوں نے اسکولوں میں بچوں کی صبح کی اسمبلی کو ختم کرنے کی بھی ہدایت کی۔