وہاب ریاض نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے خود کو ٹیسٹ کھیلنے سے دستبردار کر لیا ہے، ہم نے حارث رؤف کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے اور دورے کے لیے حارث رؤف سے بات کی تھی، فزیو کا کہنا تھا کہ فٹنس کو آگے بڑھانے میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں لیکن حارث خود دورے پر جانے سے انکار کر دیا۔انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ اگلے تین ہفتوں میں بولنگ شروع کر دیں گے اور محمد حسنین نے ٹریننگ شروع کر دی ہے اور وہ ایک سے دو ہفتے میں پریکٹس شروع کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ شاہنواز درمانی، شاداب خان، اسامہ میر، عثمان قادر اور محمد نواز کیمپ میں شامل ہوں گے۔
وہاب ریاض نے کہا کہ امام الحق، عبداللہ شفیق اور شان مسعود ٹاپ آرڈر میں پرفارم کر رہے ہیں، کیمپ میں چار پانچ اسپنرز کو مدعو کیا گیا ہے، صاحبزادہ فرحان ٹاپ اسکورر تھے لیکن ابھی تک اسکواڈ میں جگہ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حسن علی نے کاؤنٹی سیزن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تجربہ بھی ہے، حسن علی جیسا کھلاڑی آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔
94