شاہ خاور قائم مقام چیئرمین پی سی بی مقرر

نگراں وفاقی وزیر آئی پی سی فواد حسن فواد نے تصدیق کی ہے کہ محسن نقوی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے بی او جی میں پیٹرن نمائندہ نامزد کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذکاء اشرف کی جگہ محسن نقوی کو بی او جی میں نامزد کیا گیا ہے، وزیراعظم نے ذکاء اشرف کا استعفیٰ بھی منظور کر لیا ہے، جس کے بعد الیکشن کمشنر شاہ خاور کو پی سی بی آئین کے تحت قائم مقام چیئرمین پی سی مقرر کیا گیا ہے۔ فواد حسن فواد کا کہنا تھا کہ ان کی شاہ خاور سے ملاقات ہوئی جس میں انہیں کہا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا بی او جی جلد مکمل کر کے انتخابی عمل مکمل کیا جائے۔واضح رہے کہ پی سی بی کے آئین کے آرٹیکل 7 کی شق 2 کے مطابق چیئرمین کا عہدہ خالی ہوتے ہی تمام اختیارات چیف الیکشن کمشنر کو منتقل ہو جاتے ہیں اور آئینی طور پر وہ پی سی بی کے انتخاب کا عمل مکمل کرنے کے پابند ہوں گے۔ چار ہفتوں کے اندر بورڈ انتخاب کے بعد منتخب چیئرمین ایک ہفتے میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال سکتا ہے۔
موجودہ صورتحال میں محسن نقوی کے چیئرمین پی سی بی بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے کیونکہ محسن نقوی پی سی بی الیکشن کی تاریخ تک نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے اور فروری کے عام انتخابات تک چارج سنبھال لیں گے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca