اڈیالہ جیل میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد جیل انتظامیہ نے خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سے انہیں ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت طلب کرلی۔
جیل انتظامیہ کی جانب سے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سے استدعا کی گئی کہ شاہ محمود قریشی کے ٹیسٹ کرائے جائیں، جیل کے ڈاکٹر کے مشورے پر انہیں پمز ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی جائے۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جیل انتظامیہ کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔
یاد رہے کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں گرفتاری کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔