اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)صدر علوی آرمی چیف کی تقرری میں رکاوٹ نہیں بنیں گے ،پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صدر عارف علوی نئے چیف آف آرمی اسٹاف کی تقرری کی سمری کو نہیں روکیں گے
صحافیوں سے گفتگو میں سابق وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پارٹی میں اگلے فوجی سربراہ کی تقرری کے معاملے پر کوئی بحث نہیں ہوئی۔
شاہ محمود قریشی نےکہا کہ عمران خان نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی کو کسی بھی شخص کی بطور آرمی چیف تقرری پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ادارے سے کوئی اختلاف نہیں ہے اور نہ ہی ماضی میں کوئی تھا ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا اس حوالے سے بیان غیر ضروری تھا