ضمانتیں خارج ہونے پر شاہ محمود اور اسد عمر ایک ہی گاڑی میں فرار ہوگئے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اسد قیصر کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیاتھا جو سنا دیا گیا

عدالت نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کے خلاف تھانہ ترنول اور اسد قیصر کے خلاف تھانہ سنگجانی میں دائر درخواست خارج کر دی۔
پیشی کے لیے الگ الگ آنے والے تینوں رہنما ضمانتوں پر رہائی کے بعد کمرہ عدالت سے باہر چلے گئے تاہم گرفتاری کے پیش نظر تینوں رہنما مختلف دروازوں سے کمرہ عدالت سے باہر چلے گئے، شاہ محمود اور اسد عمر کمرہ عدالت کے دروازے پر کھڑے ہو کر فیصلہ سنتے رہے
شاہ محمود قریشی اور اسد عمر دونوں گاڑی میں بیٹھ کر عدالت سے روانہ ہوئے جب کہ اسد قیصر فیصلہ سنانے سے پہلے ہی روانہ ہوگئے۔
تینوں افراد پر عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ اور شہریوں کو تشدد پر اکسانے کے مقدمات درج ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com