اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نگرا ن وزیراعظم انور حق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا انتخاب نہیں ہے۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نگر ان وزیراعظم پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا انتخاب نہیں ہے۔ تمام چھوٹی جماعتیں جوق در جوق شہباز شریف کی طرف جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ تحریک انصاف کو توقع ہے کہ نگران وزیراعظم ایک غیر جانبدار کابینہ تشکیل دیں گے۔ ہمیں امید ہے کہ الیکشن آزادانہ اور منصفانہ ہوں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں تناؤ بڑھتا جا رہا ہے، یہ نگران وزیراعظم پر منحصر ہے کہ وہ کیسے انصاف کریں گے، زیر حراست خواتین کو رہا کیا جائے۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کا حق ہے کہ جیل میں سہولیات دی جائیں، وکلا کو جیل تک رسائی نہیں ہوگی تویہ ناانصافی ہوگی۔
92