شاہ محمود قریشی ، اسد عمر  اور پی ٹی آئی کے دیگر نظر بند رہنمارہا 

 اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری جنرل اسد عمر سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 83 نظربند رہنمائوں اور کارکنوں کو رہا کر دیا گیا، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز کو  بھی رہا کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی ’جیل بھرو تحریک‘ میں گرفتار رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

 

شاہ محمود قریشی، ان کے صاحبزادے اور سابق رکن قومی اسمبلی زین قریشی، بیٹی مہربانو قریشی، میجر طاہر صادق، سید یاور بخاری، قاضی احمد اکبر اور دیگر رہنما عدالتی حکم کے بعد اٹک ڈسٹرکٹ جیل سے رہا ہوگئے۔ جیل کے باہر ان کا استقبال کیا گیا اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

شاہ محمود قریشی نے جیل سے رہائی کے بعد کہا کہ میں تمام قیدیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، کسی نے گھٹنے نہیں ٹیکے، ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے، ہم نے گرفتار ہوکرخوف کا بت توڑ کر نیا باب رقم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 90 دن میں انتخابات کرانے کا حکم عدلیہ کا سنہری فیصلہ ہے۔ پنجاب میں ہماری حکومت بنی تو جیلوں میں اصلاحات لائیں گے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کو راجن پور جیل سے رہا کر دیا گیا جہاں وہ گزشتہ دس روز سے نظر بند تھے، ان کے ہمراہ راجن پور، روجھان، جام پور، ڈیرہ غازی خان سے پی ٹی آئی رہنما عون عباس بپی اور پارٹی کارکنان بھی موجود تھے۔ . ان کے استقبال کے لیے بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی، کارکنوں نے پارٹی چیئرمین عمران خان کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

اس موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ جیل جانے پر فخر ہے، بند کمروں میں کیے گئے فیصلے ختم ہونے والے ہیں۔

سرفراز چیمہ بھکر جیل سے رہا ہو گئے۔

اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ڈسٹرکٹ جیل بھکر سے رہا کر دیا گیا۔

عمر سرفراز چیمہ کو 22 فروری کو شروع کی گئی جیل بھرو تحریک کے پہلے دن لاہور سے گرفتار کر کے ڈسٹرکٹ جیل بھکر منتقل کر دیا گیا تھا۔

زلفی بخاری شاہ پور جیل سے رہا

شاہ پور جیل سے زلفی بخاری، فیاض الحسن چوہان، صداقت اعوان سمیت دیگر رہنماؤں کو بھی رہا کر دیا گیا۔ پارٹی کے حامیوں کی بڑی تعداد جیل کے باہر ان کے استقبال کے لیے جمع تھی۔

اس موقع پر زلفی بخاری نے کہا کہ جیل بھرو تحریک بڑی کامیابی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان انتخابی مہم کا آغاز کریں گے اور وہ اس کا حصہ بنیں گے۔

30 تاریخ کو لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی نظر بندی کا حکم معطل کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ چودھری کی درخواست پر جاری کیا گیا۔

طارق سلیم شیخ نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 مارچ تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پارٹی کے 320 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے۔ انہیں برطرف کرکے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا تھا اور اس اقدام پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے رضاکارانہ طور پر خود کو نظر بندی کے لیے پیش کیا تھا۔

 

اس اقدام کے بعد پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی سمیت مختلف لوگوں کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں ان کے والد اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظربندی کے خلاف درخواستیں دائر کی گئیں۔

 

یاد رہے کہ دو روز قبل پی ٹی آئی چیئرمین نے جیل بھرو تحریک ختم کرتے ہوئے (آج) ہفتہ سے انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca